دوبارہ کسی بھی غلطی کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا، ایران

4938565.jpg

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ صہیونی سفیر کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام خط کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ایرانی نمائندے نے کہا صہیونی سفیر کا خط غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم اور فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور ان کی نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

ایروانی نے کہ اکہ صہیونی حکومت لبنان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاکر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ 13 اپریل کو صہیونی سفیر کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام خط کی مکمل مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے 13 اپریل کو اپنے دفاع کے حق کے تحت کاروائی کی ہے جس کا اقوام متحدہ کے منشور میں ذکر ہے۔ایروانی نے کہا کہ ایران نے دمشق میں اپنے سفارت خانے پر حملے کا قانونی جواب دیا ہے۔ صہیونی حکومت کا حملہ عالمی قوانین اور سفارتی اصولوں کے منافی تھا۔ایروانی نے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کے ساتھ مزید تصادم نہیں چاہتا ہے تاہم ہماری خودمختاری کو دوبارہ پامال کرنے کی صورت میں اپنا بھرپور جواب دے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے