امریکی ائیر ڈیفنس سسٹم قابل بھروسہ نہیں ہے "اسرائیلی اخبار کا ذرائع "

a5e3111b-454a-43dc-b252-2800c6d0441c.jpg

تل ابیب :- اسرائیل کی معروف اخبار "ہیرٹز” نے اسرائیلی حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکی ائیر ڈیفنس سسٹم قطعی طور قابل بھروسہ نہیں ہےـ

اخبار نے 14 اپریل کو اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے دوران امریکی ائیر ڈیفنس سسٹم کی ناکامی کا انکشاف کیا ہے ـ اخبار نے حکومتی اہم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی حملے کے دوران امریکی ائیر ڈیفنس سسٹم محض 25٪ ایرانی میزائلز کو روکنے میں کامیاب ہو سکا ہے جسکی وجہ سے نیوتم اور آرمون ائیر بیس کو ایرانی حملے سے شدید نقصان پہنچا ہے

اخبار کے اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد امریکی ائیر ڈئفنس سسٹم کے حوالے سے کافی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں وہیں ایرانی میزائلز اور ڈرونز کی ٹیکنالوجی نے ماہرین کو حیران کردیاـ یاد رہے کہ اسرائیل پر ایران کے کامیاب حملے کے بعد عالمی اسلحہ مارکیٹ میں ایرانی ڈرونز کی مانگ میں اضافہ ہو چکا ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے