اسرائیلی میں بڑھتا ہوا معاشی بحران ” پٹرول پانچویں بار مہنگا "

6873bd04-1bb9-486e-9948-b822931b5719.jpg

اکتوبر سے جاری غزہ اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیلی معیشت زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے اور اسرائیلی حکومت پانچویں بار پٹرول کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہو گئی ہے جسکے بعد پٹرول کی نئی قیمت 8 شیکل ( دو ڈالر) فی لٹر ہو گئی ہے

دوسری طرف اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑھتے ہوئے طلبا احتجاج کے بعد امریکہ کی براون یونیورسٹی نے بھی اسرائیل سے اپنی سرمایہ کاری واپس نکالنے کا فیصلہ کیا ہے

یاد رہے کہ جب سے یمنی فوج اور انصار اللہ کی طرف سے اسرائیلی جہازوں کا راستہ روکا گیا ہے تب سے اسرائیلی بندرگاہوں تک سامان پہنچانے میں دگنی لاگت آ رہی ہے یہی وجہ ہے اسرائیل کی ایلات بندرگاہ میں 85٪ تک کام رک چکا ہے اور دگنی لاگت آںے کی وجہ سے مہنگائی میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے