یمن کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ” اسماعیل ہانیہ "

4019c192213616d3076bee0aeeca43ed.jpg

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اپنے تازہ بیان میں یمن کی مسلح افواج اور اسلامی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی طرف سے اسرائیل کی طرف جانے والی بحری ٹریفک رکنے کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت تباہ ہو چکی ہے

انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یمن جیسا ملک اتنا طاقتور اثر ڈالے گا اور بحیرہ احمر میں ٹرانزٹ کے بہاؤ کو روک دے گا۔ یمن کی اس کارروائی نے اسرائیل کی معیشت کو تباہ کر دیا۔ یاد رہے کہ پچھلے سال اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف یمن کی مسلح افواج اور انصار اللہ نے غزہ کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے بحیرہ احمر و بحیرہ مندب سے گزر کر اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کا راستہ روک رکھا ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے