صیہونی جرائم کو عالمی برادری روکے ، انصار اللہ
انصار اللہ کے بیان میں زور دیا گيا ہے کہ اسرائيل کی جانب سے گزشتہ 7 مہینوں سے مسلسل جرائم و نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے جس کی حالیہ مثال خان یونس کے ناصر اسپتال میں دیکھنے کو ملی ۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں جس قسم کے جرائم اور نسل کشی کا فلسطینیوں کو سامنا ہے اس سے صیہونیوں کے کینہ کا پتہ چلتا ہے اور اگر امریکہ اور مغرب کی حمایت، عرب ملکوں کی شرم ناک خاموشی اور اقوام متحدہ کی نا اہلی نہ ہوتی تو فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت اس قسم کے جرائم کا کبھی ارتکاب نہ کرتی۔انصار اللہ نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ان جرائم رو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدام کرے۔