ایران و پاکستان کے ثقافتی تعلقات کی تقویت کے لئے لاہور کا دورہ کیا ، صدر ایران

171081348-1.jpg

پاکستان کے دورے پر گئے صدر سید ابراہیم رئيسی نے مزید کہا: میرے لاہور دورے کا مقصد، علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنا اور دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے کیونکہ لاہور پاکستان کی ثقافتی علامت ہے۔

صدر نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے علامہ اقبال کو مشرقی آسمان کا ستارہ کہا ہے۔ اسی طرح پاکستانی عوام میں امام رضا علیہ السلام سے عقیدت بے مثال ہے۔صدر سید ابراہیم رئيسی سے ملاقات میں پنجاب کی وزير اعظم مریم نواز نے بھی صدر ایران کے دورہ پنجاب اور علامہ اقبال کے مزار پر ان کی حاضری نیز جی سی یو کے استقبالیہ میں ان کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ لاہور کی جی سی یونیورسٹی جنوب ایشیا کی قدیمی تعلیم گاہوں میں سے ہے اور اس کی داغ بیل سن 1864 میں رکھی گئی تھی

۔مریم نواز نے کہا: وہ ایران و پاکستان کے درمیان تعلقات میں مزید توسیع کی پوری کوشش کریں گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے