ایرانی صدر کی لاہور آمد، مزار اقبال پر حاضری

irani-pres-12.jpg

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مزار اقبال پر حاضری دی۔

لاہور آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر صوبائی وزرا، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ایران کے صدر آج لاہور میں آدھا دن گزاریں گے جہاں ان کی وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوں گی اور اس کے بعد وہ کراچی روانہ ہوجائیں گے۔

ابراہیم رئیسی کراچی میں ایک روز قیام کریں گے جہاں ان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری اور دیگر سے ملاقاتیں ہوں گی جس کے بعد وہ کل واپس روانہ ہوں گے۔

لاہور اور کراچی کے دورے کے موقع پر دونوں شہروں میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں جہاں کل اسلام آباد میں ان کا استقبال کیا گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جب کہ ان کی صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات ہوئی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے