چاڈ نے امریکہ کو سیکیورٹی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی

c-ap20092647266365.jpg

وسطی افریقہ کے ملک جمہوریہ چاڈ کی حکومت نے امریکی حکومت کو لکھے ایک خط میں امریکہ سے سیکیورٹی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی بیس میں کام کرنے والے تمام امریکی فوجیوں کو چاڈ سے نکلنا پڑے گا

ذرائع کے مطابق پچھلے ہفتے چاڈ حکومت کا خط امریکی دفاعی اتاشی کو بھیجا گیا جس میں چاڈ حکومت نے سوفا (سٹیٹس آف فورسز ایگریمنٹ) منسوخ کرنے کی دھمکی دی ـ خط میں امریکی فوجیوں کو چاڈ کو چھوڑنے کا واضح حکم تو نہیں دیا گیا، مگر حکام نے ذرائع کو کو بتایا کہ وہ کہتے ہیں کہ فرانسیسی بیس میں این ڈیجامینا میں کام کرنے والے امریکی افسران کو چاڈ سے روانہ ہونا پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ خط میں خصوصی طور پر ایم ڈیجامینا میں امریکی خصوصی  ٹاسک فورس (ایس او ٹی ایف) کا ذکر کیا گیا تھا، جو خطے میں امریکی خصوصی فورس کے لئے ایک اہم مرکز ہے۔ ایک ذریعہ کے مطابق یہ خط چاڈ کے چیف آف ائیر اسٹاف، ادریس امین،کی طرف سے انکے آفیشل پیڈ پر فرانسیسی زبان میں ٹائپ کیا گیا تھا، جو چاڈ کی ایک آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے ـ چاڈ کی طرف سے یہ خط اس موقع پر سامنے آیا ہے جہاں ایک طرف چاڈ کے پڑوسی ملک نائجر نے امریکیوں سے معاہدے ختم کیے ہیں اور دوسری طرف "روس” کا خطے میں تجارتی و سفارتی محاذوں پر نوفذ بڑھتا جارہا ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے