پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم

2630674-ptijalsa-1713425371-928-640x480.jpg

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کومینارپاکستان،موچی گیٹ اور مغل پورہ میں جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس شجاعت علی نے پی ٹی آئی کے ندیم الطاف اور محمد خان مدنی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔

عدالت نے جلسوں کی اجازت کے لیے درخواست ڈی سی لاہور کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈی سی لاہور درخواست گزار کو سن کر انکی زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں.عدالت نے ندیم الطاف اور محمد خان مدنی کو کل ڈی سی لاہور کے روبرو پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے