پاکستانی وزارت خارجہ نے صحافیوں کو ایران بارے خبروں سے منع کر دیا” شیریں مزاری کا انکشاف "
پاکستان کی سینئر سیاستدان شیریں مزاری کی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر ایران سے متعلق کوئی بات نہ نشر کی جائے اور نہ ہی کوئی بات کی جائے۔حالانکہ اس وقت پوری دنیا میں ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی کے بعد عالمی سیاسی منظر نامہ پر ایران سے متعلق ہی تبصرے اور تجزیات جاری ہیں۔
شیریں مزاری نے اپنے ہی ٹویٹ کے ری ٹویٹ میں مزید کہا کہ اس وقت ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا سمیت دنیا بھر کے چینلز ایران کے بارے میں پل پل کی خبریں دے رہے ہیں ایسے میں وزارت خارجہ کی یہ پابندی سمجھ سے بالاتر ہے کیا ہماری خارجہ پالیسی مکمل طور پر کسی کے مرہون منت ہے