ٹی 20 ورلڈکپ اینتھم، سپراسٹارز کی خدمات حاصل

2629084-seanpaulandkesicc-1713072048-874-640x480.jpg

کراچی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے اینتھم کیلیے معروف اسٹارز کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے گذشتہ روز ٹی 20 ورلڈکپ کے اینتھم کی تیاری کیلیے معروف آرٹسٹ سین پال اور سپر اسٹار کیس کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، دونوں کی جانب سے ترانے کی تیاری پر کام شروع ہوچکا اور اس کی پہلی جھلک بھی ریلیز کردی گئی ہے۔

مختصر فارمیٹ کا میگا ایونٹ یکم سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، اس ترانے کی شوٹنگ میں مختلف کرکٹ اسٹارز بھی شریک ہوں گے، آنے والے ہفتوں میں اسے ریلیز کردیا جائے گا۔ سین پال اور کیس دونوں نے ہی اس اینتھم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز بھی قرار دیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے