ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا

07145455aad3ea2.jpg

نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے، یہ رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی سروس نے جاری کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور دیگر کچھ ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری کیا ہوا تھا لیکن پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد ملک کا نام تھریٹ اسیسمینٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے