ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر 2 حملے ” 11 اہلکار شہید”

2626070-attackonirgciniran-1712233309-488-640x480-1.jpg

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان اور بلوچستان میں واقع راسک اور چاہ بہار میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر اور ایک فوجی تنصیب پر دو الگ الگ حملے کیے گئے۔

پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 5 اہلکار شہید جب کہ دوسرے حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ایرانی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں جیش العدل ملوث ہوسکتی ہے۔ادھر پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 8 حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا جب کہ ایک اور فوجی آپریشن کے دوران دیگر 8 حملہ آور بھی مارے گئے۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز سے جیش العدل کی کاروائیوں میں زور آیا ہے جسکا آغآز کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی پر ہونے والے دھماکوں سے ہواـ ان دھماکوں کے بعد ایران نے پاکستان کے پنجگور شہر میں ’جیش العدل‘ کے ٹھکانوں کو ’میزائل اور ڈرون‘ سے نشانہ بنایا تھا

جس کے جواب میں پاکستان نے ایران کے ساتھ کے سفارتی سرگرمیاں معطل کردی تھیں اور ایران میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں دونوں ممالک نے سفارتی سرگرمیاں بحال کردی تھیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے