اب تک ہم اسرائیل سے متعلق 86 جہازوں پر حملے کر چکے ہیں: تحریک انصار اللہ یمن

2361665.jpg

تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الحوثی نے کہا کہ اکتوبر 2023 میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سے یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں 86 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔محمد الحوثی نے یمن کے المسیرہ چینل سے نشر کی گئی تقریر میں کہا : اب تک انصار اللہ نے 86 بحری جہازوں پر حملہ کیا جا چکا ہے، یمنی مسلح افواج موثر اور فعال انداز میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گی۔

محمد الحوثی نے مزید کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے بھی اسرائیل کے جنوب میں ایلات کی بندرگاہ میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں اضافے کے بعد ہی یمنی افواج نے خبردار کیا تھا کہ وہ اسرائیل کی سرزمین پر حملے کریں گے اور صیہونی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کو بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب سے اس وقت تک گزرنے نہیں دیں گے جب تک غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی حملے جاری ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے