علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلامقابلہ سینیٹر منتخب

1316307_7213267_AllamaNasirAbassJafri_updates.jpg

مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت پنجاب کے 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، محسن نقوی، پرویز رشید، طلال چوہدری، احد چیمہ اور ناصر محمود شامل ہیں۔

اس سے قبل 5 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے جس کے بعد 7 جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں رہ گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ کاغذات واپس لینے والوں میں ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ شامل تھے۔

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے