اسرائیل کے سامنے ٹھوس مؤقف اختیار کریں، بائیڈن سے سابق امریکی حکام کا مطالبہ
دسیوں سابق امریکی حکام نے اسرائيل کے مقابلے میں بائیڈن کے ٹھوس مؤقف کا مطالبہ کیا ہے۔تقریبا 70 سابق امریکی حکام نے جو بائيڈن کے نام ایک خط میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائيل کے اقدامات کے پیش نظر اس کے سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھائيں۔
ان لوگوں نے بائيڈن کے نام خط میں غزہ میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کے قتل اور اسرائيل کی جانب سے غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے: ” امریکہ کو اس قسم کے رویے کی مخالفت میں زيادہ واضح قدم اٹھانا چاہیے۔