یورپی یونین یوکرین اور غزہ کے سلسلے میں دوہرے معیار سے گریز کرے، انٹونیو گوترش

Guterres-EU-768x403.jpg

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں انتباہ دیتے کہا کہ یورپی یونین، یوکرین اور غزہ کے سلسلے میں دہرے معیار سے گریز کرے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کا ویسا ہی احترام کریں جیسا کہ وہ یوکرین میں کرتے ہیں کیونکہ غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو خوراک کی شدید قلت اور ممکنہ قحط کا سامنا ہے۔

برسلز میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں، رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون میں درج معیارات کے احترام کے سلسلے میں مضبوط اور متحد رہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے