ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا، 2 جوان شہید

221024445c8cb56.jpg

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 مارچ کو خودکش بمبار نے گاڑی فورسز کے قافلے سے ٹکرادی تھی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس حادثے میں 38 سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید نے جام شہادت نوش کیا، دونوں سپاہیوں کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے