وفاقی سرکاری اداروں کیلیے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ہفتہ میں پانچ دن کھلنے والے دفاتر میں اوقاتِ کار صبح 9 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے۔نئے اوقات کار کے نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔