بائڈن کا اعتراف: غزّہ میں قتل کئے گئے فلسطینیوں کی اکثریت کا حماس سے کوئی تعلق نہیں تھا

2598570-joebiden-1706691340-542-640x480.jpg

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے غزّہ سے متعلق اعترافی ماہیت کے بیان میں کہا ہے کہ "غزّہ میں 30 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل کر دیا گیا ہے اور ان کی اکثریت کا حماس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ہزاروں معصوم عورتیں اور بچّے قتل کر دیئے گئے ہیں”۔

کانگریس سے "اسٹیٹ آف دی یونین” خطاب میں بائڈن نے کہا ہے کہ ” حماس کا 7 اکتوبر کا حملہ اسرائیل کے لئے ہولوکوسٹ کے بعد کا خونی ترین دن تھا۔ اسرائیل کو حق حاصل ہے کہ آخر تک حماس کا پیچھا کرے۔ لیکن حملوں میں شہریوں کو ہدف نہ بنانا بھی ا سرائیل کی ذمہ داری ہے”۔

بائڈن نے کہا ہے کہ "یہ جنگ پہلے کی تمام جنگوں سے زیادہ معصوم شہریوں کی اموات کا سبب بن گئی ہے۔30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر دیا گیا ہے اور قتل کئے گئے انسانوں کی اکثریت حماس کی رکن نہیں تھی۔ ہزاروں کی تعداد میں عورتیں اور بچّے قتل کر دیئے گئے ہیں اور ہزاروں بچّے یتیم ہو گئے ہیں”۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے