افغان طالبان نےکالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں پر خبردار کر دیا

110-11-768x403.jpg

افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں حملوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے باز رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کابل کا دورہ کرنے والے جے یو آئی سمیع الحق گروپ کے ایک رکن نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کی پاکستان میں کارروائیوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کمزور ہوئے ہیں، اس حوالے سے افغان طالبان کا خیال ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ملاقاتوں سے حالات میں بہتری آئی ہے۔ جے یو آئی کے رکن کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کا خیال ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی بحالی سے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی رائے اس کے برعکس ہے۔انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کے سربراہ اسرار مدنی کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے جلد بازی میں واپسی کے معاملے پر تشویش ہے، ان کا خیال ہے کہ پاکستان کو چاہیئے تھا کہ تھوڑا مزید انتظار کرلیتا یا پھر افغان حکومت کو اعتماد میں لے کر ان پناہ گزینوں کی واپسی کا کوئی فیصلہ کرتا۔ اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کی پالیسی کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے