بارش کے سبب نیشنل اسٹیڈیم بھی جل تھل ہوگیا

2612340-nationalstadium-1709355366-815-640x480.jpg

کراچی: کراچی میں گزشتہ روز بارش کے سبب نیشنل اسٹیڈیم بھی جل تھل ہوگیا۔جمعے کے روز کراچی میں تیز بارش سے نیشنل اسٹیڈیم بھی متاثر ہوا،وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے گرائونڈ کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا، پی سی بی کے عملے نے نکاسی آب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے، دوسری جانب پچز کو کور کرنے کے ساتھ اسکوائرکوخراب ہونے سے بچانے کے لیے انتظامات کیے گئے،البتہ آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہو گیا۔علاوہ ازیں انکلوژرزکے ساتھ اسٹیڈیم کے مختلف مقامات پربرساتی پانی موجود ہے، دوسری جانب خراب موسم کی پیشگوئی کے سبب کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے جمعے کو شیڈول پریکٹس سیشن پہلے ہی منسوخ کردیے تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے