امریکہ کی انڈوپیسفک پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے، کورین تجزیہ نگار
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ میں انسٹی ٹیوٹ آف امریکن اسٹڈیز کے ایک سینئر کورین محقق نے کہا ہے کہ امریکہ کی انڈوپیسفک پالیسی نے ہند-بحرالکاہل کے خطے میں امن و استحکام کو متاثر کیا ہے۔
ری جی وون نے جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (کے سی این اے) میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ انڈو پیسفک ریجن میں امریکی پالیسی ایک "جیو پولیٹیکل تصادم” پر مبنی ہے جس سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوگا۔