کمشنر راولپنڈی کا عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کا دعویٰ، ’میں نے جرم کیا ہے، مجھے سزا ملنی چاہیے

2606322-commissionerrawalpindi-1708166445-177-640x480.jpg

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں چاہتا ہوں میں سکون کی موت مروں میں اس طرح کی زندگی نہیں جینا چاہتا جو میرے ساتھ ہوا ہے اور اس ڈویژن کے 13 ایم این ایز جو 70، 70 ہزار کی لیڈ سے ہارے ہوئے تھے ان پر جعلی مہریں لگا کر اتنابڑا کھلواڑ ہوا۔انھوں نے کہا کہ ’یہ (ہم) وہی 71(19) کی طرف جا رہے ہیں یہ ملک کہیں سے کہیں جا رہا ہے اور ہم یہاں بیٹھے کیسے کر سکتے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’یہ (سب) مجھے زیب نہیں دیتا تھا اس لیے میں نے اپنے عہدے سے اپنی سروس سے سب چیزوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔‘کمشنر نے کہا کہ ’اور جو میں نے اتنا بڑا جرم کیا ہے۔ میں اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔ مجھے اس کی بھرپور طریقے سے سزا دینی چاہیے۔‘ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’غلط کام کون کر رہا ہے کون کروا رہا ہے یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہوئی ہے۔‘ان کے مطابق ’میرے اوپر سوشل میڈیا اور اوورسیز پاکستانیوں کا بہت دباؤ تھا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے