اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی ٹی ڈی کے دستے گشت پر تعینات
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سنیچر کے روز اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ناکوں پر تلاشی سخت کردی گئی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے گشت پر تعینات ہیں۔شہریوں کو دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس نے دوران چیکنگ تعاون کی درخواست کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران ایف نائن پارک کے اطراف میں ٹریفک کا رش ہوسکتا ہے۔ آنھوں نے شہریوں سے اس طرف غیرضروری سفر سے اجتناب کرنے کی درخواست کی ہے۔