بلوچ عوام ووٹ سے پہلے ووٹ کے بعد بھی اسی جبر کا سامنا کررہی ہے "ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ”
بلوچ رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ عوام ووٹ سے پہلے بدترین جبر کا سامنا کررہی تھی اور ووٹ کے بعد بھی اسی جبر کا سامنا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج پھر تین ماؤں کے لخت جگروں کی جبری گمشدگی کی خبر سامنے آئی ہے۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ بلوچ قوم پر ہونے والے بدترین جبر اور بلوچ نسل کشی کا خاتمہ صرف مزاحمتی جدوجہد سے ممکن ہے۔ ہم جہد مسلسل کے ذریعے اس جبر کے نظام کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔