اسرائیل غزہ کے انسانی بحران کا ذمہ دار ہے، اسٹیفن ڈوجارک
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے غزہ کے جنوبی صوبے رفح کے مکینوں کی منتقلی کے لیے صیہونی رجیم کے ساتھ کسی قسم کے تعاون کی تردید کرتے ہوئے قابض حکومت کو غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل روکنے کا ذمہ دار قرار دیا۔
المیادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے رفح کے باشندوں کی منتقلی کے لئے اسرائیلی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے بارے میں اس رجیم کے دعوے کی تردید کی ہے۔
اسٹیفن ڈوجارک نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں پناہ گزینوں کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے اور اقوام متحدہ کا اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کو رفح سے منتقل کرنے کے لیے کوئی رابطہ نہیں ہے اور وہ کسی بھی نقل مکانی کے خلاف ہے۔