پی ٹی آئی کا وفاق و پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم، کے پی میں جماعت اسلامی کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ

2604492-pticoalition-1707824770-635-640x480.jpg

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم جبکہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات اور چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔ مجھے خان صاحب نے یہ اہم ذمہ داری دی ہے کہ مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ قائم کروں۔

انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کچھ کور کمیٹی کے حوالے سے خان صاحب نے بتایا ہے اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں ہے۔رؤف حسن نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے مجرم کو ملک پر مسلط کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ جو انتخابات جیتا ہے اسے حکومت بنانے دی جائے، کے پی میں علی امین گنڈاپور حکومت بنائیں گے اور بانی پی ٹی آئی نے عامر ڈوگر کو قومی اسمبلی میں چیف منتخب کیا ہے، انٹرا پارٹی انتخابات جتنی جلدی ہو کروا دیے جائیں، کے پی میں ہم حکومت کی تشکیل کی طرف جا رہے ہیں۔

جماعت اسلامی ردعمل

پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر جماعت اسلامی کے نائب امیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کے پی میں اتحاد کا پیغام ملا ہے، ہم نے کہا ہے پارٹی میں مشاورت کے بعد کے جواب دیں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم تو غیر مشروط اتحاد کے لیے بھی تیار تھے، ہماری یہ سوچ تھی کہ مجموعی طور پر اگر پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو کوئی پلیٹ فارم چاہیے تو ہم مہیا کریں گے لین اب انہوں نے نئی بات کی ہے تو ہم اس پر آپس میں مشاورت کریں گے۔ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ چلنے سے متعلق سوال پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ بیٹھنے کو بالکل تیار ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ہمارے اچھے سیاسی تعلقات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے