لاڑکانہ میں ووٹ دینے کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک

2603488-bodies-1707637465-533-640x480.jpg

لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو چوک کے قریب ووٹ دینے کے معاملے پر دو گروہوں میں تصادم ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی نے بتایا کہ لاڑکانو کے علاقے نوڈیرو بائی پاس کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں تھانہ ماہوٹا کے پولیس اہلکار اے ایس آئی سلطان شاہ فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوئے۔تصادم کے دوران فائرنگ اور لاٹھیاں لگنے سے ڈی ایس پی سمیت متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق ڈہانی اور چانڈیو برادری سیاسی مخالفین ہیں جن میں ووٹ دینے کے معاملے پر فائرنگ ہوئی۔ واقعے کی اطلاع پر پہنچنے والے ڈی ایس پی بشیر شر ، اے ایس آئی سلطان شاہ سمیت اہلکار کو لاٹھیاں اور گولیاں ماری گئیں ۔ علاقے کی صورت حال تاحال کشیدہ ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے