خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

2603315-earthquakeindia-1707591894-448-640x480.jpg

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور شہری کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔پشاور کے علاوہ باجوڑ اور دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے اور چترال میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے، رستم کے علاقے اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مانانوالہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں شہری کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے