ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ، ریلی کا انعقاد
انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ پر دارالحکومت شہر تہران سمیت مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔
انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر تہران کے آزادی اسکوائر کو رنگا رنگ روشنیوں سے منور کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق آج کے دن ایران کے مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں۔
ایران میں اسلامی انقلاب 11 فروری 1979ء میں لایا گیا تھا جس کے سبب بادشاہ محمد رضا پہلوی کو ملک چھوڑنا پڑا تھا۔انقلاب ایران کے بعد عوامی ریفرنڈم سے ملک کو اسلامی جمہوریہ بنایا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں اختیارات علما کو منتقل کر دیے گئے تھے۔