عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پرایرانی سفیر کی پاکستانی قوم کو مبارکباد

2602185-iranianambassador-1707396508-110-640x480.jpg

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے عام انتخابات کے انعقاد پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

رضا امیری مقدم نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابی عمل کے اختتام پر، میں پاکستانی قوم اورحکومت پاکستان کوملک گیر انتخابات کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے حصول پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اپنی ٹویٹ میں ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ یہ پڑوسی، دوست اور برادر ملک کی تاریخ میں ایک اور کارنامہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے