ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

iran-2.jpeg

ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام نے بحریہ کے کمانڈروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور چین کے درمیان اس سال کے آخر تک ہونے والی مشترکہ بحری مشقوں میں دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے موجودہ حالات میں اسلامی نظام، عوام کے مفادات اور اقتصادی وسائل کی حفاظت کو بحریہ کی سب سے اہم حکمت عملی قرار دیتے کہا کہ یہ مشق خطے کی سلامتی، مشترکہ مفادات اور ایران کے دفاع کے مقصد سے انجام دی جائے گی۔

ایڈمرل شہرام نے مزید کہا کہ بحریہ ایرانی بحری جہازوں اور جہاز رانی کی حفاظت کے علاوہ ان ممالک کی مدد بھی کرتی ہے جنہیں اپنی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ ملک کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے تعاون سے اس سال کے آخر تک کئی جہازوں کو بحریہ کے بیڑے میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے