اٹلی یمن پر حملوں میں شامل ہوا تو نشانہ بنے گا ، حوثی رہنما کی دھمکی

2361665.jpg

انصار اللہ کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اٹلی کے ایک اخبار کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ اٹلی کو اسرائیل فلسطین تنازعے میں غیر جانبدار رہنا چاہیے

انصار اللہ کے اعلیٰ عہدیدار نے پیر کو شائع ہونے والے روزنامہ لا ریپبلیکا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر یمن کے خلاف حملوں میں اٹلی حصہ لیتا ہے تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔محمد علی الحوثی نے مزید کہا کہ غزہ پر حملے روکنے کے لیے اٹلی کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے، علاقہ میں امن کے حصول کا یہی واحد راستہ ہے
قبل ازیں اٹلی نے جمعہ کو بیان جاری کیا تھا کہ بحیرہ احمر میں یورپی یونین کے بحری مشن کو سہولیات فراہم کرے گا۔اٹلی بحیرہ احمر میں یمن کی حوثی ملیشیا کے حملوں سے بحری جہازوں کی حفاظت کے لئے شامل ہوا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے