ڈیرہ اسماعیل خان،تھانے پر حملے میں10اہلکار شہید6زخمی

terror-3.jpg

ڈی آئی خان تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہوان پر رات گئے نامعلوم حملہ آوروں کا حملہ، 10 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 اہلکار شدید زخمی

پولیس کے مطابق گزشتہ رات 3 بجے نامعلوم حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ جس میں 10 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔حملہ کے دوران نامعلوم حملہ اوروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

شہید ہونے والوں میں 1محمد اسلم، 2غلام فرید، 3 محمد جاوید ، 4محمد ادریس، 5محمد عمران، 6 سفدر، 7 اے ایس آئی کوثر، 8 اہترام سید ، 9 رفیع اللہ اور 10 حمید الحق شام ہیں۔ زخمیوں میں 1 احمد حسن، 2 اکبر زمان، 3 عنایت اللہ، 4 شہراب خان، 5 ابراہیم اور 6 نقیب خان شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیئے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے