حماس اسرائیلی فوج کا اسلحہ استعمال کرنے لگی، چونکا دینے والے انکشاف

25e4cbd0-b0b3-11ee-82be-ffc0dc228a46.jpg

حماس کے پاس موجود بیشتر اسلحہ اسرائیلی فوج سے مال غنیمت کے طور پر لیا گیا ہے موقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے نئی بحث چھیڑ دی

مال غنیمت میں لئے گئے ہتھیار

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس اپنے ارکان کو "اسرائیلی فوجی اڈوں سے مال غنیمت کے طور پر لیے گئے ہتھیاروں سے” مسلح کر رہی ہے۔ایک اسرائیلی اہلکار نے اخبار کو بتایا کہ نہ پھٹنے والا میزائیل اور بم، حماس کے لیے دھماکہ خیز مواد کا بنیادی ذریعہ ہے۔

‏امریکہ کے مؤقر نیویارک ٹائمز نے ہتھیاروں کے ماہرین اور انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کے حملے اور غزہ کی پٹی کی موجودہ جنگ میں حماس کی طرف سے استعمال ہونے والے بہت سے ہتھیار ” نامعلوم ذریعہ سے آئے ہیں۔ یہ ہتھیار حماس نے اسرائیلی فوجیوں سے قبضے میں لئے گئے گئے تھے

اخبار کے مطابق ہتھیاروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گرائے گئے بموں اور میزائلوں کا 10% حصہ غزہ میں گرنے کے بعد بھی نہیں پھٹتے، حماس ان بموں کو لے جاتے ہیں اور انہیں دوبارہ تعمیر کرکے اب اسرائیل کے خلاف ہی استعمال کررہی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے