اردن اور شام کی سرحد پرحملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور34 زخمی

گذشتہ روز اردن اور شام کی سرحد پر امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چونتیس زخمی ہوگئے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو کہا کہ شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
صدر بائیڈن نے اس حملے کا الزام ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر لگایا۔