ترکیہ کو 40 ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت، امریکہ نے منظوری دیدی جنوری 27, 2024

38.jpg

امریکا نے ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے طویل عرصے سے تاخیر کا شکار اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ترکیہ کو 40 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کیے جائیں گے جن کی مالیت 23 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس ڈیل میں ایف 16 کی 79 جدید کٹس بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ کانگریس نے یونان کو بھی 35 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جن کی مالیت 8.6 ارب ڈالرز ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کی جانب سے نیٹو میں سوئیڈن کی شمولیت کی منظوری کے باوجود طیاروں کی ڈیل نہ ہونے سے اتحادیوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہورہے تھے۔ رپورٹس کےمطابق ترکیہ نے پہلی مرتبہ 2021 میں ایف 16 طیاروں کے لیے درخواست کی تھی تاہم سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری کے معاملے پر یہ ڈیل تاخیر کا شکار تھی، ترکیہ نے سوئیڈن سے متعلق تحفظات ظاہر کیے تھے کہ سوئیڈش حکومت کردش علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتی ہے۔
تاہم ترکیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے رواں ہفتے ہی سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری دی جس کے بعد صدر طیب اردوان نے اس پر دستخط کیے۔ ترکیہ کے اس فیصلے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ترکیہ کے لیے بلا کسی تاخیر کے فوری ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دی جائے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے