معروف ہیکر ایڈورڈ اسٹون نے فلسطینی نسل کشی کا امریکی منصوبہ فاش کر دیا
معروف ہیکر ایڈورڈ اسٹون نے اپنے ایک ٹویٹ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کے حوالے سے امریکی منصوبے کا راز فاش کر دیا
ایڈورڈ اسٹون نے اپنے ٹویٹ میں امریکہ اور اسکے قریبی اتحادی فرانس اور جرمنی کے گھناونے چہرے سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں ممالک ایسے مشترکہ پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے جسکے ذریعے وہ اسرائیل کے لیے فلسطینیوں کی نسل کشی کی راہ ہموار کر سکیں لیکن جنوبی افریقہ کی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف شکائت اور اقوام متحدہ کے تقریبا سخت رعمل کے بعد یہ پروجیکٹ بری طرح ناکام ہوا اور مجبورا ان ممالک کو یہ پراجیکٹ بند کرنا پڑا
یاد رہے کہ امریکہ سے فرار ہو کر روس میں پناہ گزین ایڈورڈ اسٹون اس سے پہلے بھی دنیا پہ امریکی تسلط کے منصوبوں کے بارے میں متعدد راز فاش کر چکا ہے جس میں امریکہ کا پوری دنیا کی ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرکے جاسوسی کرنے جیسا گھناونا منصوبہ بھی شامل ہے