صہیونیوں کا نیتن یاہو کی رہائشگاہ کا محاصرہ، کابینہ کے خلاف شدید نعرے بازی
حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے لواحقین کے ہمراہ ہزاروں افراد نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی حکومت کو نااہل اور نیتن یاہو کے خلاف عدالتی کاروائی کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی یرغمالیوں کے لواحقین اور غزہ میں صہیونی فورسز کی ناکامی سے ناراض اسرائیلیوں نتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوکر اس کا محاصرہ کیا۔