ماہ رنگ لاپتہ افراد کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہیں، وزیر اطلاعات بلوچستان
کوئٹہ: بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ماہ رنگ لاپتہ افراد کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہیں اور انکا گروپ کالعدم تنظیم کی ڈھال بن رہا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آباد میں ان کو دی گئی سرکاری سہولیات واپس لی جانی چاہیے کیونکہ یہ لوگ سیکیورٹی رسک ہیں۔