مقاومتی جوانوں کے حملوں کا خوف، اسرائیلی فوجیوں کا ڈیوٹی سے انکار

246.jpg

صہیونی فوجی ریڈیو کے مطابق متعدد اسرائیلی فوجی اہلکار غزہ میں جنگ کے لئے جانے سے گریز کررہے ہیں۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارح فوج کے خلاف حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے مقاومتی جوانوں کے حملوں میں شدت آرہی ہے۔
مقاومتی جوانوں کے حملوں کی وجہ سے اسرائیلی فوجیوں میں خوف و ہراس پیدا ہورہا ہے۔ اسرائیلی فوجی مجاہدین کے حملوں کے خوف سے غزہ میں ڈیوٹی انجام دینے سے گریز کررہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق بڑی تعداد میں صہیونی فوجی غزہ میں جاکر حماس کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ کے خلاف 100 دن سے زائد عرصہ آپریشن کے باوجود صہیونی حکومت کو غزہ میں اہداف حاصل نہیں ہوئے ہیں۔
صہیونی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں عوام کی بڑی تعداد نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے