غزہ؛ حماس سے لڑائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

635c94c04faaef690ced47bcefd3c77eabd076b2.jpg

غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کے مزید 2 فوجی مارے گئے جس کے بعد دوبدو لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 188 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی برّی فوج 27 اکتوبر کو غزہ میں داخل ہوئی تھی اور تب سے حماس کے ساتھ دوبدو معرکے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اُٹھا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں غزہ کے جنوبی علاقے میں ایک آپریشن کے دوران مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ابھی ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

حماس نے گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل میں گھس کئی فوجی مقامات پر حملہ کیا تھا جس میں 1500 کے قریب اسرائیلی مارے گئے تھے جب کہ 250 کو یرغمالی بناکر واپس غزہ لایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 200 سے تجاوز کرگئی جب کہ 61 سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ جنگ کے 2025 تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے