شاہین بطور کپتان پہلی ہی سیریز میں ناکام ہوگئے

2591954-peshawarhighcourtptiecp-1705471923-828-640x480.jpg

قومی ٹیم کے فرنٹ لائن بولر شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان پہلی ہی سیریز میں ناکام ہوگئے۔میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے بہتر کھیل پیش کیا، بہت سی غلطیاں ہوئیں، خاص طور پر بالنگ توقعات کے مطابق نہ کرسکے۔ اس ٹیم میں صلاحیت ہے، وننگ کمبی نیشن تیارکرنے کے لیے کچھ وقت دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کےنتائج کو دیکھ کر تینوں میچز میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مشاورت سے کیا۔ اگر بولرز درست لائن و لینتھ پر بالنگ کرتے تو رزلٹ مختلف ہوتا، کیوی ٹیم اپنی کنڈیشنز پر خطرناک حریف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے