احتساب عدالت کے جج کا بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق خاتون اول اور بانی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی نیب عدالت میں سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ دوران سماعت میں بشریٰ بی بی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت کے جج نے اظہار برہمی کیا اور ملزمہ کی غیر موجودگی کے حوالے سے وکلا سے سوال کیا۔
بشریٰ بی بی کے وکلا نے عدالت کو طبیعت ناسازی کا بتاتے ہوئے حاضری سے اسشتنیٰ کی درخواست دائر کی۔
اس درخواست پر منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ اگلی سماعت پر اگر بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئی تو ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت فرد جرم عائد کرنے کے لیے 19 جنوری تک ملتوی کردی۔
قبل ازیں احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے نیب توشہ حانہ کیس کی سماعت کی، اس دوران دو گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی جبکہ عدالت نے اگلی سماعت (19 جنوری) کو مزید گواہان کو بیان دینے کیلیے طلب کرلیا۔