سیاسی جماعتوں کوانتخابات میں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کی نمائندگی لازمی قرار

2590781-electioncommission-1705241585-915-640x480-1.jpg

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنانا لازمی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتیں جنھیں عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے ہیں، ان کو الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنانا لازمی ہے۔سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس اعلامیے کے اجرا کے 5 دنوں کے اندر جنرل نشستوں کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے والے تمام مرد اور خواتین امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرادیں۔خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 کی تاریخ مقرر ہے اور گزشتہ روز (ہفتہ) انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی آخری تاریخ تھی اور الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سمیت دیگر متعدد سیاسی جماعتوں کو انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے