تربت، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی دھماکے کا شکار، 5 اہلکار شہید، افسر زخمی

228.webp

بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پانچ اہلکار جانبحق، جبکہ افسر سمیت دو زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح تربت کے علاقے بلیدہ گلیسر میں پیش آیا۔ جہاں آئی ای ڈی بچھائی گئی تھی۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی اسکے قریب سے گزری تو دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 5 اہلکار لانس نائیک طارق، ٹیپو رازق، شفیع، طارق نیازی اور سنی شوکت موقع پر جاں بحق ہوئے، جبکہ میجر عباس اور لانس نائیک ممتاز زخمی ہوئے۔ دھماکہ میں ایف سی کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو تربت ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد شرپسند عناصر کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کی گئی۔ جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے