برطانیہ، امریکا کی یمن پر بمباری، روس نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

2589780-usukbombingyemen-1705047943-369-640x480.jpg

نیویارک: امریکا اور برطانیہ کی یمن پر بمباری کےبعد روس نے نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور برطانوی بمباری سے یمن کا دارالحکومت صنعا دھماکوں سے گونج اٹھا۔ انصار اللہ  نے جوابی کارروائی میں میزائل فائر کیے۔ حملوں کے بعد روس نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

امریکا اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا، ساحلی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں ایک درجن سے زائد مقامات پر بمباری کی۔ حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔
برطانیہ اور امریکا نے حملوں میں فلسطین کے حامی یمن کےمقاومتی  گروہ  انصار   اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اگر انصار  اللہ نے بحری جہازوں پر حملے بند نہ کیے تو ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے