ایس آئی ایف سی، مختلف صوبوں میں 76 ترقیاتی منصوبے روکنے کی منظوری

206.jpg

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی نے مختلف صوبوں میں 76 ترقیاتی منصوبے روکنے کی منظوری دیدی۔
پاکستان میں حال میں قائم کی گئی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) مختلف صوبوں میں جاری 121 ارب روپے مالیت کے 76 منصوبوں کو فی الحال روک دینے کی تجویز منظور کرلی ہے اس کے علاوہ پارلیمانی ارکان کے ترقیاتی منصوبوں اور نگران وزیر اعظم کے شروع کیے گئے منصوبوں کو بھی روکنے کی منظوری دی ہے تاکہ وفاقی حکومت کے اخراجات کو قانونی حدود میں رکھا جاسکے۔
سہولت کونسل کے اس فیصلے سے وفاقی حکومت کو رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 149 ارب روپے کی بچت ہوگی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیصلے کے باوجود بھی وفاقی حکومت 247 مختلف صوبائی منصوبوں پر پیسہ لگائے گی جس کے لیے مزید 800 ارب روپے درکار ہوں گے تاکہ انھیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے