اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقا کا عالمی عدالت انصاف سے رجوع ، پاکستان کا خیرمقدم

175.jpg

نیویارک : پاکستان نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف میں جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف میں جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
عثمان جدون نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق قانونی مؤقف کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کر رکھا ہے ، مقدمے کا محور نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق 1948 کا کنونشن ہے جو دوسری عالمی جنگ اور ہولوکاسٹ کے بعد تیار کیا گیا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے